‘کنگنا نے میرے شوہر کے ساتھ 4 سال گزارنے کے بعد ان پر ریپ کا الزام لگایا‘
جب تک وہ میرے شوہر کے ساتھ افیئر کر رہی تھیں تب تک انہوں نے کوئی الزام نہیں لگایا، ادیتیا پنچولی کی اہلیہ
بولی وڈ اداکار ادیتیا پنچولی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوٹ 4 سال سے زائد عرصے تک ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کیا۔
ادیتیا پنچولی کی اہلیہ اداکارہ زرینہ وہاب نے کنگنا رناوٹ کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے شوہر کی حمایت کی۔
زرینہ وہاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ ان کے شوہر نے رواں ماہ 3 جون کو ممبئی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوٹ ان پر ’ریپ‘ کا جھوٹا الزام لگائیں گی۔