ورلڈ کپ میں پاکستانی رنگ
آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنالی
ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک اور شکست سمیٹ لی لیکن ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستانی شائقین قومی پرچم تھامے سبز اور سیفد رنگوں سے مزید لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اورمیچ کے آخری لمحے تک ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ دفاعی چمپیئن آسٹریلیا سے تھا جہاں پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے باؤلرز ڈیوڈ وارنر کے سامنے ناکام رہے جبکہ ہدف کے تعاقب میں بلے باز بھی روایتی انداز میں وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ پاکستانی ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
محمد عامر نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کے اب تک کامیاب باؤلر بن گئے ہیں۔