خیبرپختونخوا: بندوق کے زور پر بچے کا ’ریپ‘
خیبرپختونخوا کے علاقے چمکنی میں بندوق کے زور پر بچے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے چمکنی کے علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو بندوق کے زور پر مبینہ طور پر بچے سے دست درازی کرنے پر گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: کمسن بچی کا ممکنہ طور پر ’ریپ‘ کے بعد قتل ہوا،آئی جی خیبر پختونخوا
دوسری جانب متاثرہ بچے کی جانب سے چمکنی تھانے میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ 2 افراد نے بندوق کے زور پر مجبور کرکے چمکنی کے علاقے میں ریپ کیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم مفرور ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے میں دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ کے شکار بچے
اس حوالے سے ایس ایچ او چمکنی ارباب نعیم نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔