سرینا ولیمز سیلف میڈ ارب پتی بننے والی پہلی ایتھلیٹ
امریکی ٹینس اسٹار کی دولت ایک ارب ڈالر نہیں بنی، تاہم وہ سب سے زیادہ دولت رکھنے والی ایتھلیٹ ہیں، فوربز
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز یوں تو ٹینس کورٹ میں ہمیشہ اپنی حریف کھلاڑیوں کو مزے چکھاتی نظر آتی ہیں، تاہم اس بار انہوں نے ایک اور شعبے میں کئی خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سرینا ولیمز نے امریکا کی سیلف میڈ ارب پتی خواتین کی فہرست میں جگہ بناتے ہوئے پہلی ارب پتی ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امریکی شہرہ آفاق اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے امریکا کی ارب پتی سیلف میڈ خواتین کی جاری کردہ تازہ فہرست میں سرینا ولیمز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
فوربز کے مطابق سرینا ولیمز امریکا کی وہ واحد ایتھلیٹ خاتون ہیں جو سیلف میڈ ارب پتی بنی ہیں۔
فوربز گذشتہ کچھ عرصے سے ’سیلف میڈ ارب پتی‘ بننے والی شخصیات کی فہرست جاری کردہ ہے۔