سام سنگ نے 5 جی کے بعد 6 جی پر بھی کام شروع کردیا
سام سنگ نے ایک نیا تحقیقی مرکز قائم کیا ہے جو 6 جی کے مختلف امور پر کام کرے گا۔
اس وقت دیا بھر میں 5 جی نیٹ ورکس کو متعارف کرائے جانے پر کام ہورہا ہے بلکہ اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی ڈیوائسز بھی زیادہ تعداد میں دستیاب نہیں مگر سام سنگ نے ابھی سے اس سے بھی زیادہ ایڈانس سیلولر نیٹ ورک ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے۔
جی ہاں واقعی سام سنگ نے 6 جی ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے۔
دی کوریا ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے ایک نیا تحقیقی مرکز قائم کیا ہے جو 6 جی کے مختلف امور پر کام کرے گا۔