پھلوں کے بادشاہ کا جوس بھی صحت کے لیے فائدہ مند
لوگ عام طور پر پھل کا گودا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اس کا جوس بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں کو جس پھل کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، وہ کوئی اور نہیں پھلوں کا بادشاہ آم ہے۔
آم نہ صرف لذیذ ہوتے ہں بلکہ صحت کے لیے متعدد فوائد کے بھی حامل ہوتے ہیں اور اعتدال سے کھانے پر یہ مجموعی صحت پر جادوئی اثرات کرسکتا ہے۔
ویسے تو لوگ عام طور پر پھل کا گودا کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اس کا جوس بھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اور اس جوس سے آپ صحت کو جو فائدے ہوتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں۔
کینسر کی روک تھام
آم اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جو کہ بریسٹ، آنتوں، خون اور مثانے کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں، اس میں موجود غذائی فائبر اس حواے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق آم میں موجود اجزا کینسر زدہ خلیات کی روک تھام میں کردار ادا کرتے ہیں۔