فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کی ایپلی کیشن 'دی رویت' متعارف کرادی
ایپلی کیشن میں چاند کے ساتھ ساتھ سورج اور دیگر سیاروں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
چاند کی رویت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی پاکستان کی پہلی ویب سائٹ کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرادی۔
'دی رویت' کے نام سے ایپلی کیشن کو گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
گوگل پلے پر موجود ایپلی کیشن کے بارے میں معلومات میں بتایا گیا کہ 'دی رویت' کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں چاند اور اس کی رویت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔