اس سروس کے تحت واٹس ایپ صارفین کے لیے سیلف سروس پورٹل کے طور پر اس وقت کام کرے گا جب صارف جاز واٹس ایپ نمبر پر ایک میسج سینڈ کرے گا۔
پوسٹ پیڈ صارفین 0300-3008000 پر hi سینڈ کرکے خود کو جاز واٹس ایپ چینیل سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔
اس چینیل سے کنکٹ ہوکر صارفین اپنے بلز کی ادائیگی کرسکتے ہیں، آخری انوائس حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی بلنگ معلومات دیکھ سکتے ہیں اور یہ مفت ہوگی۔
موبائل آپریٹر کمپنی کی چیف کسٹمر ایکسپیرینس آفیسر (سی سی ای او) سعدیہ خرم نے بتاایا کہ 'ڈیجیٹل دنیا میں صارفین میں نئی عادات پیدا ہورہی ہیں اور ہماری کمپنی لوگوں کو بلاتعطل آسان سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی لیے ہم واٹس ایپ کو ایک سوشل سپورٹ چینیل کے طور پرمتعارف کرانے کا اعلان کرتے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ صارفین میں واٹس ایپ کا استعمال بہت زیادہ ہے اور لوگوں کی ترجیحات روایتی کال سینٹر کیئر سے سوشل کیئر ماڈل پر منتقل ہورہی ہیں اور ہماری کمپنی صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کرتی جائے گی۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے میسجنگ ایپ ہے جس کا استعمال پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہوتا ہے، جس کے مقامی پارٹنر انفو بپ کے ذریعے جاز کی واٹس ایپ سے شراکت داری ہوئی۔