’یہ فلم شوٹنگ کی جگہ نہیں پارلیمنٹ ہے‘
لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار کامیاب ہونے والی نوجوان اداکاراؤں کو لوک سبھا میں تصاویر کھچوانا مہنگا پڑ گیا۔
بھارت کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا انتخابات میں اس بار جہاں سمرتی ایرانی، ہیما مالنی اور کرن کھیر جیسی ماضی کی مقبول اداکارائیں کامیاب ہوئی ہیں۔
وہیں اس بار نوجوان اداکارائیں بھی پہلی بار کامیاب ہوئی ہیں۔
اس بار لوک سبھا کے انتخابات جیت کر رکن اسمبلی بننے والی اداکاراؤں میں ممی چکربورتی اور نصرت جہاں روحی بھی ہیں جو دونوں ریاست مغربی بنگال سے جیتی ہیں۔
دونوں اداکارائیں بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں کی نامور اداکارائیں ہیں اور دونوں نے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ پر انتخابات جیتے۔