فیس بک کی جانب سے آئندہ سال تک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے جانے کا امکان
رواں ماہ کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فیس بک ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف ہے۔
رواں برس 4 مئی کو خبر سامنے آئی تھی کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ بٹ کوائن کی طرح ڈیجیٹل کرنسی بنانے میں مصروف عمل ہے۔
اطلاعات تھیں کہ فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور ان کے ساتھ وہ ابتدائی تجربات پر کام کر رہا ہے۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فیس بک ڈیجیٹل کرنسی کو آئندہ سال تک متعارف کرائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق فیس بک اور بینک آف انگلینڈ کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے جانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال تک اس کرنسی کو متعارف کرایا جائے گا۔