بچوں کے ’ریپ‘ اور قتل کو عریانیت سے جوڑنا افسوس ناک ہے، ماہرہ خان
بچوں کا ریپ اور قتل کرنا ایک ذہنیت ہے، اسے عریانیت سے جوڑنا عقلمندی نہیں، اداکارہ
اداکارہ ماہرہ خان نے کم سن بچوں کے ریپ اور ان کے بیہمانے قتل کو عریانیت سے جوڑنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’عریانیت‘ اور بچوں کے ’ریپ‘ کو آپس میں جوڑنے والے افراد کو شرم آنی چاہیے۔
ماہرہ خان نے ایک صارف کے ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ بچوں کے ریپ اور قتل کے واقعات کا عریانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ بچوں کے بیہمانہ قتل اور ریپ کو ایک دوسرے سے جوڑنے والوں کو شرم آنی چاہیے، کیوں کہ ان دونوں کا ایک دوسرے کوئی تعلق نہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچوں کا ریپ اور قتل کرنا ایک ذہنیت ہے، اسے عریانیت سے جوڑنا عقلمندی نہیں۔