الہ دین میں 'جنی' بننے کے لیے ول سمتھ خوف زدہ کیوں تھے؟
ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم الہ دین کے لائیو ایکشن ریمیک میں اداکارہ ول سمتھ جنی کا کردار نبھارہے ہیں۔
امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے ریمیک کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں جس کی ایک وجہ اس میں موجود کردار جنی کا ہے جو الہ دین کی لائیو ایکشن ریمیک میں امریکی اداکارہ ول سمتھ نبھا رہے ہیں۔
ول سمتھ اس کارٹون فلم کے لائیو ایکشن ریمیک میں نیلے رنگ کے جنی کا کردار پیش کررہے ہیں جن کے انداز کو فلم کے ٹریلر کے سامنے آنے کے بعد بےحد سراہا گیا تھا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ول سمتھ کا ایک انٹرویو میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ شروعات میں جنی کا کردار ادا کرنے پر کافی پریشان تھے اور اس آفر سے انکار کرنے کا بھی سوچ رہے تھے۔