سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے کا مذاق اڑانا ویویک اوبرائے کو مہنگا پڑ گیا
ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے ماضی میں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم بعدازاں ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
بولی وڈ اداکار ویویک اوبرائے اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان ہوئے بریک اپ کو کئی سال گزر چکے ہیں اور یہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں کافی آگے بڑھ چکے ہیں، اس کے باوجود بھی اداکار ویویک نے ایک مرتبہ پھر ایشوریا رائے کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑادیا۔
ویویک اوبرائے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میم (مزاحیہ تصویر) شیئر کی، جس میں ایشوریا رائے اپنے دونوں سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اور خود ویویک اور شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ابھیشیک کے ساتھ تصویر میں ان کی 7 سالہ بیٹی آرادھیا بھی موجود ہیں۔