چاکلیٹ کھانا پسند ہے؟ تو یہ اچھی خبر جان لیں
چاکلیٹ گھلنے سے پیدا ہونے والی لذت کا مزہ صرف وہی افراد بیان کرسکتے ہیں جنہیں چاکلیٹ کھانا بےحد پسند ہو۔
ہمیشہ لوگ چاکلیٹ کے منفی اثرات بتاکر ان لوگوں کو چاکلیٹ کھانے سے روکتے ہیں جنہیں یہ بےحد پسند ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ میٹھی سوغات درحقیقت آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔
خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ کے طبی فوائد تو حیران کن ہیں جو کہ جون کے گردشی نظام میں معاونت کے ساتھ دماغ کو متحرک کرنے، دماغی کمزوریوں سے خلاف جدوجہد، آپ کو زیادہ چوکس اور بہتر طرز فکر کے ساتھ ساتھ کھانسی کی روک تھام اور تناﺅ سے بھی نجات دلاتی ہے۔
مزیدپڑھیں: ڈارک چاکلیٹ کھانا بلڈپریشر کو کنٹرول میں رکھے
چاکلیٹ کو بطور تحفہ بھی استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس کے چند دلچسپ فوائد جان کر ہوسکتا ہے کہ آپ کو حیران رہ جائیں۔
صحت مند دانت
اگرچہ دندان ساز تو چاکلیٹ کو دانتوں کے لیے مضر قرار دیتے ہیں مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں شامل کوکا پاﺅڈر درحقیقت آپ کے دانتوں کو صحت مند رکھنے والے ٹوتھ پیسٹ اور فلورائیڈ کا موثر متبادل ثابت ہوتی ہے۔
مزاج خوشگوار بنائے
جب آپ مایوسی کا شکار ہو تو چاکلیٹ کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس کا ذائقہ ذہن کو تحریک دیتا ہے اور آپ کو خوش باش بناتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چاکلیٹ کا ذائقہ، خوشبو یا بناوٹ بھی لوگوں کو خوش باش بنادیتی ہے، چاکلیٹ سے دماغ میں اچھا محسوس ہونے والے کیمیکل ڈوپامائن کی مقدار بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔
آپ کی جلد کو بہترین رکھے
کوکا سے بنا مکھن ایسی منفرد چیز ہے جس کا استعمال آپ کی جلد کی کشش کے لیے حیرت انگیز اثر رکھتا ہے۔ جی ہاں چاکلیٹ کا استعمال جلد کو خوش اور ہموار رکھتا ہے بس نرم چاکلیٹ کو جلد پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں یہ آپ کی جلد کو نرم و ملائم کردیتا ہے۔
اس کو نہانے کے دوران بھی آزمایا جاسکتا ہے بس دو کپ چاکلیٹ ملک، دو چائے کے چمچ سیال صابن اور ایک چائے کا چم شہد پانی میں ملا کر نہالیں، چاکلیٹ ملک میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اور تیزابی اثر جلد کو ملائم اور ہموار کردے گا، جبکہ ڈارک چاکلیٹ میں پایا جانے والا فلیوونائڈ سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔