بک ریویو: گل مینہ
ناول میں کئی ایسے موضوعات ہیں جن پر یہاں بہت کھل کر بات نہیں ہوسکتی لیکن ان کو بھی اس کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
موضوعاتی اور تکنیکی اعتبار سے ’گل مینہ‘ ناول کے نئے امکانات کی دریافت میں ایک اہم ناول ہے۔
گزشتہ 4 دہائیوں سے پاکستان کے شمال مغربی سرحدی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جو واقعات رونما ہوئے، جو شورشیں برپا ہوئیں، لوگوں کو جس بڑے پیمانے پر خود کش دھماکوں اور بارود کا سامنا کرنا پڑا، اس نے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں، ان کے رہن سہن اور کلچر کی بنیادیں ہلا دیں۔
بہت سے لوگوں کو نقل مکانی اور ہجرت کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ یہ سب اذیت ناک تھا، کیونکہ اپنے بنے بنائے گھروں سے نکل کر خیموں میں رہنا پڑا اور اچھے کاروبار کی تباہی کے بعد روزگار کی تلاش جیسے کام بھی کرنے پڑے۔