سانحہ 12 مئی: کئی برس بعد بھی مقتولین کے ورثا انصاف کے منتظر
12 مئی 2007 کے روز وکلا تحریک کے دوران سیاسی کارکنوں پر نامعلوم افراد نے گولیاں برسادی تھیں اور50 افراد کو قتل کردیاتھا۔
آج سے 12 سال قبل 12 مئی 2007 کے روز معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے آنے والے سیاسی کارکنوں پر نامعلوم افراد نے گولیاں برسا دی تھیں۔
شہر میں کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کے لیے کراچی پہنچے تھے، تاہم اس وقت کی انتظامیہ نے انہیں کراچی ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
اس وقت ملک میں وکلا تحریک عروج پر تھی۔