ویڈیوز

مغلیہ دور کا تاریخی قلعہ شیخو پورہ سیاحوں کے لیے بند

شیخوپورہ کی پہچان مغلیہ دور کا یہ قلعہ شہنشاہ جہانگیر کے حکم پر ماہر تعمیرات ارادت خان نے تعمیر کروایا۔

شیخوپورہ کی پہچان سمجھے جانے والے 64 کنال پر محیط قلعے کو مغلیہ دور میں شہنشاہ جہانگیر کے حکم پر تعمیر کیا گیا۔

اس قلعے کو دیکھ بھال کے لیے 1964 میں محکمہ آثار قدیمہ کے سپرد کیا گیا تاہم محکمے کی جانب سے غفلت کے باعث تاریخی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔

شاندار ماضی اور اپنے دور کی یادوں کو سینے سموئے اس قلعے کو محکمہ آثار قدیمہ نے خطرناک قرار دیکر سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

مقامی افراد کا وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس قلعے کے مرمت کرکے عام شہریوں کے لیے کھولا جائے۔

تاہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سیاحت کے شعبے میں بہتری کے احکامات کے باوجود اس قلعے کی تعمیر و مرمت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جاسکا۔

مغلیہ دور کی یادوں کی عکاسی کرتا یہ قلعہ تاریخ کے سنہری باب اپنے اندر سموئے ہوئے ہے لیکن حکومتی توجہ نہ ہونے کے باعث اس کی خوبصورتی مانند پڑتی جارہی ہے۔