وادی نیلم کے مقامیوں کی آمدن میں اضافے کیلئے سماجی منصوبہ
منصوبے کے تحت 100 گھروں کو چنا گیا جن کے کمروں کو تبدیل کیا جارہا ہے، جہاں مہمان سیاح قیام کرسکیں گے۔
حکومت کے ملک اور بالخصوص آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر سول سوسائٹی نے مقامی آبادی کی مدد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے۔
شمالی علاقوں کا دورہ کرنے والے زیادہ تر سیاح کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہوتا ہے۔
گرافک ڈیزائنر محمد عقیل نے سوشل میڈیا پر معلومات حاصل کرنے کے بعد وادی نیلم کا دورہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں زندگی بہت تھکادینے والی ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے ذہنی اور جسمانی سکون کے لیے پیسے بچاتے ہیں اور ہر 2 سے 3 سال میں ملک کے شمالی علاقوں کا دورہ کرتے ہیں‘۔