شوبز شخصیات کے لکس ایوارڈز کے بائیکاٹ پر یونی لیور کی وضاحت
شوبز سے وابستہ 7 افراد لکس ایوارڈز کی نامزدگیوں سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں، دیگر نے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے سب سے بڑے شوبز ایوارڈز ’لکس ایوارڈز‘ کو منعقد کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’یونی لیور‘ نے شوبز شخصیات کی جانب سے ایوارڈز کے بائیکاٹ کے بعد کہا ہے کہ ایوارڈ کی نامزدگیاں خود مختار جیوری کرتی ہے۔
خیال رہے کہ لکس ایوارڈز کی نامزدگیاں آتے ہی تنازع شروع ہوگیا تھا۔
ابتدائی طور پر شوبز شخصیات نے نامزدگیوں میں اہم ڈراموں اور فنکاروں کو نظر انداز کرنے پر لکس ایوارڈز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم بعد ازاں یہ لکس ایوارڈز انتظامیہ پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والی شخصیات کی نامزدگی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شوبز شخصیات نے ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا تھا۔