آزادی صحافت اور پاکستانی خواتین صحافی
پاکستانی میڈیا کو آگے بڑھانے میں جتنا کردار مردوں نے ادا کیا، اتنی ہی محنت خواتین نے بھی کی ہے۔
پاکستانی میڈیا کی ترویج اور عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی میں مرد صحافیوں کی طرح خواتین صحافیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اگرچہ پاکستان کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا میں بھی خواتین کی تعداد مردوں سے کم ہے، لیکن اس کے باوجود میڈیا میں ایسی کئی خواتین سامنے آئیں جنہوں نے انڈسٹری میں خود کو منوایا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔
مزید پڑھیں: یوم آزادی صحافت اور بے سہارا صحافی
کئی پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستانی میڈیا میں آج بعض خواتین ایسی ہیں جن کے بغیر ہمارا میڈیا مکمل نظر نہیں آتا۔
صحافت کی آزادی اور عوام تک بروقت درست معلومات کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کرنے والی ان خواتین کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔