تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی خاتون محافظ سے شادی کرلی
بادشاہ ماہا وجیرالونگ نے خود سے 26 سال اپنی سیکیورٹی سے شادی کرکے انہیں ملکہ بنادیا۔
دنیا بھر میں سیاحت کے لیے معروف متعدد جزائر پر مبنی ملک تھائی لینڈ کے 66 سالہ بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے اپنی ہی خاتون سیکیورٹی گارڈ سے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔
بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے خود سے کم سے کم 26 سال کم عمر سیکیورٹی گارڈ سے ایک ایسے موقع پر شادی کی ہے جب کہ ان کی تخت پوشی کی تقریبات کا آغاز ہونے والا تھا۔
ماہا وجیرالونگ کورن کو تھائی لینڈ کا بادشاہ بنے اگرچہ 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم اب ان کی باضابطہ تخت پوشی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔
تھائی لینڈ کے بادشاہ کی تخت پوشی کی تقریبات 4 سے 6 مئی کے درمیان ہوں گی اور وہ باضابطہ طور پر تخت سنبھالیں گے۔