ویڈیوز

اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر زخمی

راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈکیتی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او روات 2 کروڑ روپے ڈکیتی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران فائرنگ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

سٹی پولیس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کا انکوائری آفیسر مقرر کردیا.

سی پی او کے مطابق سارے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے گی پولیس کی جانب سے غفلت ثابت ہوئی تو ضابطہ کے تحت کاروائی ہوگی.

واقعے کے بعد شہریوں نے پنجاب پولیس کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا جبکہ وفاقی پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کو تھانہ کراچی کمپنی منتقل کیا گیا۔

تاجروں کی جانب سے رات گئے تک احتجاج جاری رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مذاکرات کیلئے موجود رہے.