پہلی بار بکنی ماڈل کے بجائے باحجاب سوئم سوٹ ماڈل کا انتخاب
امریکی اسپورٹس میگزین نے سرورق کے لیے برکینی اور حجاب میں ملبوس سیاہ فام ماڈل کو منتخب کرکے تاریخ رقم کردی۔
رواں ماہ یکم اپریل کو خبر سامنے آئی تھی کہ معروف فیشن میگزین ’ووگ عربیہ’ نے تاریخ میں پہلی بار بیک وقت تین باحجاب سفید فام ماڈلز کو سرورق کی زینت بنایا ہے۔
اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ پہلی بار ایک اسپورٹس میگزین نے بکنی اور مختصر سوئم سوٹ کے بجائے باحجاب اور مکمل سوئم سوٹ ماڈل کو سرورق کی زینت بنایا ہے۔
جی ہاں، معروف امریکی اسپورٹس میگزین ’اسپورٹس الیوسٹر‘ نے سال 2019 کے سوئم سوٹ شمارے کے لیے مختصر لباس پہننے والی ماڈل کے بجائے مکمل اور اسلامی روایات کے مطابق لباس پہننے والی ماڈل کو اپنے سرورق کی زینت بنایا ہے۔
خبر رساں ادرے ’اے ایف پی’ کے مطابق اسپورٹس الیوسٹر نے کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں زندگی کے کچھ سال گزارنے والی صومالین نژاد امریکی ماڈل 21 سالہ حلیمہ آدن کو سرورق کی زینت بنایا ہے۔