سمانتھا اسمتھ: سوویت یونین میں 13 سالہ امریکی سفیر
’سمانتھا! شاید تمہیں یہ جان کر خوشی ہو کہ ناصرف امریکی بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگ تمہارے لیے غمزدہ ہیں‘۔
کسی بھی عالمی، مقامی، جنگ و امن سے متعلق سنجیدہ سے سنجیدہ مسائل کا بھی حل اگر کسی بچے سے پوچھا جائے تو وہ اتنا سادہ اور آسان ہوگا جسے سننے کے بعد یہ خیال خود بخود ذہن میں آجائے کہ کاش یہ دنیا اتنی ہی سادہ اور آسان ہوتی۔
اگر بچے سے کسی جنگ کی ہولناکی کا ذکر کریں تو وہ انتہائی معصومیت سے کہیں گے کہ اگر جنگ اتنی ہی خراب ہوتی ہے تو پھر اسے ختم کیوں نہیں کردیا جاتا؟ اگر آپ ان سے اپنی ملازمت کا گلہ کریں تو شاید وہ آپ سے کہیں کہ آپ یہ ملازمت چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟