یہ اعدادوشمار اس لیے بھی زیادہ حیرت انگیز ہیں کیونکہ فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے سے زائد ہے مگر پھر بھی دنیا بھر میں سنیماﺅں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔
بھارت میں اس فلم نے 2 دن میں سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما کر رواں سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی عامر خان کی ٹھگس آف ہندوستان کا پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ فلم وہاں 3 دن میں ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اور یہ وہ ریکارڈ ہے جو آج تک عامر خان، سلمان خان یا شاہ رخ خان کی فلمیں بھی نہیں بناسکیں۔
ایوینجرز اینڈگیم کی تیاری پر 35 کروڑ ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے تھے جبکہ اس کی تشہیر پر بھی کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا مگر یہ فلم اب 2 ارب ڈالرز کمانے کی جانب جارہی ہے مگر یہ اواتار سے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرسکے گی یا نہیں، اس بارے میں فیصلہ آنے والے ہفتوں میں ہوگا جو 2 ارب 78 کروڑ ڈالرز بزنس کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہے۔