ملٹی میڈیا

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ کا دوسرا فورم

روسی صدر پیوٹن، وزیراعظم عمران خان سمیت آئی ایم ایف سربراہ اور دیگر ممالک کے رہنماؤں نے فورم میں شرکت کی۔

چین کے وسیع تجارتی منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کا دوسرا فورم دارالحکومت بیجنگ میں جاری ہے اور 25 اپریل سے 27 اپریل تک مختلف اجلاس ہوں گے جہاں روس، ملائیشیا، پاکستان سمیت تقریباً 40 ممالک کے رہنما شریک ہیں۔

چین نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) منصوبے کا آغاز کردیا تھا جس کا مقصد تجارت انفراسٹرکچر تعمیر کرنا تھا جو ایشیا کو یورپ اور افریقہ تک منسلک کرے۔

اس منصوبے میں 126 ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے علاوہ 29 عالمی اداروں نے بھی دستخط کیے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب میں خطاب کیا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی طرف دلائی اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔