پشاور میں 2200 سال پرانا کارخانہ دریافت
کارخانے سے انڈو گریک دور کے سکے بھی ملے ہیں جو تقریباً 2 ہزار 200 سال پرانے ہیں، ماہر آثار قدیمہ
یونیورسٹی آف پشاور کے ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 صدی قبل مسیح، انڈو گریک دور کا لوہے کا کارخانہ دریافت کرلیا ہے۔
پروفیسر گل رحیم کا کہنا تھا کہ یہ دریافت پشاور کے نزدیک حیات آباد کے علاقے سے کی گئی جو خیبر ضلع کی سرحد لگتا ہے، اس مقام پر گزشتہ 3 سالوں سے کام کیا جارہا ہے۔