بہن بھائیوں کے ایک ہی کمرے میں رہنے کے 6 فوائد
بہن بھائیوں کا ایک ساتھ رہنا نہ صرف ان کے آپسی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ گزارا جانے والا وقت ایسی محبت پیدا کردیتا ہے جو ان کو آگے زندگی میں کام آئے گا۔
لہٰذا اپنے بچوں کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کیجیے۔
اس تحریر میں ہم آپ کو 6 ایسی فوائد بتارہے ہیں جس کے مطابق بچوں کو اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ایک ہی کمرہ شئیر کرنا چاہیے، خصوصاً عمر کے اس حصے تک جب تک پرائیویسی کے معاملات نہ پیدا ہوجائیں۔ بھائی اور بہنوں کے معاملے میں ایسا ہونا عام ہے۔
ان کی نیند بہتر ہوتی ہے
جب بھی بھائی بہن ایک ہی کمرے میں رہتے اور ساتھ سوتے ہیں تو وہ خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں، خاص طور پر رات کے وقت۔ کیونکہ انہیں ہمیشہ یہ احساس رہتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، اور یہی احساس انہیں خوف کے خلاف طاقت بخشتا ہے۔
لڑائیاں کم ہوجاتی ہیں
بہن بھائیوں میں لڑائی ہر گھر کی اب ایک عام سی کہانی بن گئی ہے، جن سے نمٹنا والدین کے لیے مشکل کام بن گیا ہے۔ ایسی صورت میں مسلسل ایک ساتھ رہنے سے بچوں کو ایک دوسرے کی عادت ہوجاتی ہے۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں، جس کی وجہ سے تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہوجاتا ہے۔
شئیر کرنے اور مدد کرنے کی عادت پیدا ہوتی ہے
ایک ہی کمرہ استعمال کرنے کا مطلب یہ ہوا کہ اس کمرے میں جو کچھ بھی ہے وہ کسی ایک کا نہیں، بلکہ سب کا ہے۔ یوں ان میں چیزوں کو شئیر کرنے کی عادت بڑھتی ہے۔ پھر وہ اسکول سے ملنے والے کام سے لے کر شام کو کھیلنے اور رات کو مختلف ایکٹیویٹیز ساتھ مل کر ہی کیا کرتے ہیں۔
مسائل کو خد حل کرنے کی عادت
جب بہن بھائی مسلسل ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں تو یقینی طور پر بعض اوقات مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں، لیکن چونکہ وہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں لہٰذا ان میں اتنی صلاحیت پیدا ہوچکی ہوتی ہے کہ وہ اپنے ان مسائل کو والدین کو شریک کئے بغیر حل کرلیتے ہیں۔
بچے حساس ہوجاتے ہیں
جب بچے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزار لیتے ہیں تو پھر وہ اپنے بہن بھائیوں کو زیادہ سمجھنے لگتے ہیں، ان کے موڈ اور رویوں کو دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں کیا ہوا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک بچہ اپنے خیالات یا جذبات کو والدین سے شئیر نہیں کرنا چاہتا، لیکن اپنے بھائی یا بہن سے وہی بات بہت آرام سے کرلیتا ہے۔