ملٹی میڈیا

وزیراعظم عمران خان کا ایران میں دوسرا روز

ایران کے دورے کے دوسرے روز وزیراعظم عمران خان نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایران کے دورے میں دوسرا روز مصروف گزارا جہاں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے علاوہ صدر حسن روحانی سے براہ راست ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وفد سے مذاکرات کیے اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان سرحدی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی اور سرحدی محافظین اور سرحد کی حفاظت کے لیے 'جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس' کے قیام پر بھی اتفاق ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا۔