مگر سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا صرف دل کے لیے ہی نقصان دہ نہیں ہوتا بلکہ یہ دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔
درحقیقت طبی ماہرین سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ نیند متاثر نہ ہو۔
رات کو سونے سے پہلے کچھ کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھانے کا باعث بھی بنتی ہے۔
اس عادت کے نقصانات جان لیں۔
پیٹ کے ارگرد چربی کا ذخیرہ
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا کھاتے ہیں ان میں جسمانی چربی اور وزن جلد کھانے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کھانے کا وقت جسمانی وزن اور ہارمونز پر بہت زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ میٹابولزم بھی سست ہوتا ہے۔
سینے میں جلن
جو لوگ رات گئے کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں سینے کی جلن کی شکایت بھی دیگر سے زیادہ ہوتی ہے، سینے میں جلن اس وقت ہوتی ہے جب معدے میں موجود ایسڈ غذائی نالی میں اوپر آجاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے انہیں سونے سے کچھ پہلے کھانے سے گریز کرنا چاہئے، یہ عادت پیٹ پھولنے کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔
بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے
رات گئے کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح بھی بڑھتی ہے خصوصاً وہ افراد جو پہلے ہی فشار خون کے عارضے کا شکار ہوں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا کھاتے ہیں، ان میں آدھی رات کو بلڈ پریشر لیول مزید بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ رات گئے کھانا بلڈ پریشر زیادہ نمک والی غذا سے بھی زیادہ بڑھاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سونے سے کچھ پہلے کھانے سے جسم الرٹ رہتا ہے اور تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز زیادہ بناتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
نیند متاثر ہوتی ہے
رات کی اچھی نیند صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے مگر رات گئے کھانا آپ کو بستر پر کروٹیں بدلنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ ایسی غذائیں جن میں کیفین موجود ہو جیسے آئسکریم، کافی، چائے یا چاکلیٹ وغیرہ نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں، کیونکہ ان کے استعمال سے ذہن زیادہ ہوشیار ہوجاتا ہے، زیادہ چربی یا چینی والی غذائیں بھی جسم کو اس وقت توانائی دیتی ہیں جب وہ سونے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
دانتوں کے مسائل
رات گئے کچھ ہلکا پھلکا کھانا منہ کی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے، خاص طور پر خشک میوہ یا ایسی چیز جو منہ میں چپک جائے کیونکہ اس سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ دانتوں پر چپکنے والی غذا دانتوں پر دیر تک چپکے رہتی ہیں، اگر کبھی ایسا کرلیں تو سونے سے پہلے اچھی طرح کلیاں اور خلال کریں۔
جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے
ہر انسان میں ایک گھڑی ہوتی ہے جو مخصوص کام جیسے نیند اور جاگنے کے اوقات کا تعین کرتی ہے، یہ گھڑی ہمارے جسم کو مجبور کرتی ہے کہ یہ وقت کھانا ہضم کرنے کا ہے، یہ وقت آرام کرنے کا ہے اور جب اس قدرتی عمل کو متاثر کیا جاتا ہے مختلف جسمانی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔