ہراساں ہونے پر’کانگریس‘ چھوڑنے والی پریانکا کی شیو سینا میں شمولیت
بھارت کی سیکیولر تصور کی جانے والی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کی سابق ترجمان پریانکا چترویدی نے ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شمولیت اختیار کرلی۔
یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ وہ کانگریس چھوڑنے کے بعد شیو سینا میں شمولیت کرنے جا رہی ہیں۔
پریانکا چتر ویدی نے گزشتہ روز ہی کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا، ساتھ ہی انہوں نے استعفیٰ کی کاپی ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔
پریانکا چترویدی گزشتہ 10 سال سے کانگریس کے ساتھ منسلک تھیں اور وہ پارٹی کے مؤقف کو میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر انتہائی احسن انداز سے پیش کرتی تھیں۔
حالیہ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران بھی پریانکا چترویدی متحرک دکھائی دیں اور انہوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں جاکر کانگریس کی تشہیر کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پریانکا نے کانگریس چھوڑ دی
تاہم گزشتہ چند دن سے پریانکا چترویدی پارٹی کی اعلیٰ انتطامیہ سے ناراض دکھائی دے رہی تھیں۔