نامور گلوکارہ ایڈیل کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان
گلوکارہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ایڈیل اور ان کے شوہر مل کر بیٹے کی پرورش کریں گے۔
مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے اپنے شوہر سیمون کونیکی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
طویل عرصے سے میڈیا میں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس کے بعد اب گلوکارہ کے ترجمان بینی ترنتینی اور کارل فیس نے ایک بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کردی۔
اے پی کو جاری کردہ بیان میں ایڈیل کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایڈیل اور ان کے ساتھی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، یہ دونوں مل کر اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں‘۔
مزید پڑھیں: ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز
یاد رہے کہ ایڈیل کے ہاں 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اینجیلو رکھا تھا۔