ٹرمپ اور روس نے انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے رپورٹ مسترد کردی
رپورٹ میں ثبوت پیش نہیں کیے گئے، روس، ٹرمپ نے کہا کہ یہ رپورٹ ٹرمپ مخالف ڈیموکریٹ کے 18 اراکین نے خود تحریر کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس دونوں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جاری کی گئی خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے رپورٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ 'میرے حوالے سے میولر رپورٹ مخصوص لوگوں کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس کو ٹرمپ مخالف ڈیموکریٹ کے 18 اراکین نے تحریر کی ہے جو من گھڑت ہے اور مکمل طور پر جھوٹی ہے'۔
خیال رہے کہ 400 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو خصوصی نمائندے رابرٹ میولر نے 22 ماہ کی طویل تفتیش کے بعد گزشتہ روز جاری کی تھی جس میں واضح کیا تھا کہ ٹرمپ نے سازش کی تھی لیکن انصاف میں روڑے اٹکانے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی صدارتی مہم میں روسی مداخلت کی آگاہی کے الزام میں ڈچ باشندے کو سزا