نسلی و صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا،پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ
ماضی میں لوگوں کی باتوں پر دھیان دیتی تو آج امریکی و برطانوی ٹی وی سمیت ہولی وڈ میں نہ ہوتی، جمیلہ جمیل
پاکستانی نژاد برطانوی و امریکی اداکارہ، لکھاری و ریڈیو ہوسٹ جمیلہ عالیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ہولی وڈ میں کیریئر شروع کرتے وقت انہیں نسلی اور صنفی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔
جمیلہ عالیہ جمیل جو برطانیہ و امریکا میں جمیلہ جمیل کے نام سے جانی جاتی ہیں انہوں نے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں ایک سیمینار کے دوران خطاب میں انکشاف کیا کہ انہیں ایسے وقت میں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پروفیشنل کیریئر میں کچھ تجربہ حاصل کر چکی تھیں۔
فیشن میگزین ’ہارپر بازارا‘ کے مطابق جمیلہ جمیل نے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ جب برطانیہ سے امریکا منتقل ہوئیں اور ہولی وڈ میں کام کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تب انہیں صنفی و نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔
جمیلہ جمیل کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ انتہائی قبائلی، موٹی اور عمر رسیدہ ہیں۔