بی جے پی خاتون رہنما کے مارے جانے والے پولیس افسر پر سنگین الزامات
بہادر مانے جانے والے پولیس افسر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد انہیں بد دعا دی اور وہ مارے گئے، سدھوی پرگیا
بھارت میں ہونے والے 17 ویں لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے سیاستدان جہاں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وہیں سیاستدان سرکاری افسران کے خلاف بھی بیان بازی کرکے اپنے ووٹرز کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) کی رہنما سدھوی پرگیا ٹھاکر نے بھی انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد حملے میں ہلاک ہوجانے والے پولیس افسر پر سنگین الزامات عائد کیے، جس کے بعد کئی لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
نیوز 18 کے مطابق سدھوی پرگیا ٹھاکر نے ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران 26 ستمبر 2011 میں ممبئی میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے پولیس افسر ہمنت کرکرے پر سنگین الزامات عائد کیے۔