بھارتی اداکاروں کی عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی فرمائش
بھارت میں ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے موقع پر اداکاروں نے عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں بھارت کی 12 ریاستوں اور وفاقی حلقوں سمیت بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں 59 ارکان کا چناؤ کیا جائے گا۔
انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو ہوا تھا جس میں 15 کروڑ کے قریب ووٹرز نے اپنا حق رائی دہی استعمال کیا تھا۔
دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تمام حلقوں پر انتخابات ہو رہے ہیں اور تامل ناڈو کی تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے بھی اپنا حق رائی دہی استعمال کیا۔
تامل اور تیلگو فلموں کے بادشاہ رجنی کانت، کمال ہاسن، شروتی ہاسن، رجینا کساندرا اور اداکارہ خوشبو سمیت دیگر شخصیات نے اپنا حق رائی دہی استعمال کرنے کے بعد عوام کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات: کب، کہاں، کتنے ارکان کا انتخاب ہوگا
رجنی کانت نے دارالحکومت چنئی میں ووٹ کاسٹ کیا اور اپنا حق رائی استعمال کرنے کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی کہا کہ وہ ووٹ ڈالنے ضرور جائیں۔