پریانکا گاندھی’چور کی پتنی‘
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا آغاز رواں ماہ 11 اپریل سے ہوا تھا اور اب 18 اپریل کو اسی سلسلے میں دوسری بار ووٹنگ ہوگی۔
لوک سبھا کے انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 7 مرحلوں میں 19 مئی تک ووٹنگ ہوگی۔
پہلے مرحلے میں بھارت کی 20 ریاستوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت علاقوں سے عوام نے 91 ارکان کا چناؤ کیا تھا۔
اب 18 اپریل کو بھارت کی 13 ریاستوں اور وفاقی زیر انتظام کے حلقوں پر انتخابات ہوں گے اور 97 ارکان کا چناؤ ہوگا۔
جن حلقوں میں تاحال ووٹنگ نہیں ہوئی، وہاں انتخابی مہم بھی جاری ہے، جس دوران سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پریانکا گاندھی بھی سیاست میں آ گئیں
انتخابی مہم کے دوران ہی وفاقی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر اما بھارتی نے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ذاتی حملے کیے۔