ویڈیوز

انصاف کا مطالبہ کرتا شخص وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا

واقعہ گجرانوالہ کی سینٹرل جیل کے باہر پیش آیا، عمثان بزدار نے گاڑی روک کر احتجاج کرنے والے شخص کی درخواست وصول کی۔

گجرانوالہ کی سینٹرل جیل کے باہر انصاف کا مطالبہ کرتا نوجوان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ سینٹرل جیل کے دورے کے بع واپس جا رہے تھے۔

اس دوران پولیس اہلکار احتجاج کرنے والے شخص کو سڑک سے گھسیٹ کر گاڑی سے دور لے گئے.

تاہم وزیر اعلی نے اپنی گاڑی روک کر مذکورہ شخص کی درخواست وصول کی۔

محمد احمد اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہا تھا۔