ایران کا سب سے مشہور پکوان، قیمہ بادمجان جسے بنانا نہایت آسان
شادی ہو یا سالگرہ قیمہ بادمجان ہرتقریب کی زینت بنتا ہے،دنبے کے گوشت سے تیار کی گئی اس ڈش کو چاول کے ساتھ تناول کرتے ہیں۔
ایران میں شادی ہو یا سالگرہ قیمہ بادمجان ہر تقریب کی زینت بنتا ہے۔ بینگن، پیلے مٹر اور دنبے کے گوشت سے تیار کی گئی اس ڈش کو مہمان عموماﹰ چاول کے ساتھ نوش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھیے ایرانی پکوان کے عمدہ اور لذیذ قیمہ بادمجان کی ترکیب۔
اجزا
- بینگن، 4 عدد
- نمک حسب ذائقہ
- پیاز، 2 عدد
- دنبے کا گوشت، 500 گرام
- ہلدی، 2/1 چائے کا چمچ
- شملہ مرچ مصالحہ 2/1 چائے کا چمچ
- کالی مرچ پاؤڈر
- ٹماٹر پیسٹ، ایک چائے کا چمچ
- ٹماٹر (چھلکے کے بغیر) 300 گرام
- خشک لیموں، 3 عدد
- پیلے مٹر، 150 گرام
ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں۔
یہ تحریر ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے اشتراک سے تحریر کی گئی