اسرائیل: مسجد شراب خانے میں تبدیل کردی گئی
اسرائیل کے قیام کے بعد متعدد مرتبہ اس مسجد کی بے حرمتی کی گئی، ابتدا میں اسے یہودی عبادت گاہ بنایا گیا تھا، رپورٹ
قاہرہ: اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں قائم تاریخی مسجد کو شراب خانے میں تبدیل کردیا۔
عربی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی مسلمان عہدیدار نے بتایا کہ شمالی فلسطین کے علاقے صفد کی مقامی انتظامیہ نے 13 ویں صدی میں تعمیر کی جانے والی الاحمر (سرخ) مسجد کو شراب خانے اور شادی ہال میں بدل دیا۔