دسترخوان

کیا ذیابیطس کے مریض تربوز کا شربت پی سکتے ہیں؟

یہاں دی گئی ترکیب کے ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تربوز کا شربت تیار کریں اور اس گرمی میں جسم کو ٹھنڈا رکھیں۔

تربوز موسم گرما کے آتے ہی ہر کسی کا پسندیدہ پھل بن جاتا ہے اور جگہ جگہ تربور کے شربت پلانے کے اسٹالز بھی لگ جاتے ہیں۔

تربوز گرمی میں درجہ حرارت بڑھنے پر جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد بھی دیتا ہے۔

لیکن ذیابیطس کے شکار افراد اکثر یہی سوچتے ہیں کہ کیا انہیں تربوز کھانا چاہیے یا نہیں؟

تو طبی ماہرین اس کا جواب دے ہی چکے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنا بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تربور کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔

لیکن کیا تربوز کا شربت بھی ذیابیطس کا شکار افراد پی سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: ذیابیطس کے مریض تربوز کھاسکتے ہیں یا نہیں؟

تو اس کا جواب ہے، بالکل، اگر اس شربت کو ایک خاص انداز میں تیار کیا جائے اور چینی کا استعمال نہ کیا جائے تو یہ شربت ذیابیطس کے مریض بالکل پی سکتے ہیں، لیکن اس کی مقدار کا خیال رکھنا بےحد ضروری ہے۔

یہاں دی گئی ترکیب سے تربوز کا شربت گھر میں تیار کریں لیکن پیتے ہوئے مقدار کا بھی خاص خیال رکھے گا۔

اجزاء:

تربوز

کالا نمک

لیموں کا رس

برف

ترکیب:

تربوز کے ٹکڑے کرلیں، اس کے بیجوں کو الگ کرنے کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈال دیں، اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس شامل کریں اور گرائنڈ کرلیں۔

بعد ازاں اس شربت کو گرائنڈر سے نکال کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہوجائے۔

اس کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، مزید ذائقہ بڑھانے کے لیے اپنے حساب سے لیموں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس گرمی میں مزیدار تربوز کا شربت گھر والوں کو پیش کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔