گزشتہ دنوں استنبول میں دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک اتاترک ائیرپورٹ پر آپریشنز کو باضابطہ طور پر بند کردیا گیا جبکہ تمام کمرشل پروازیں نئے ہوائی اڈے پر منتقل کردی گئیں۔
یعنی اب استنبول کا نیا ائیرپورٹ باقاعدہ طور پر آپریشنل ہوگیا ہے، جہاں پہلی پرواز نے اکتوبر 2018 میں اڑان بھری تھی مگر اس کی تعمیر کا پہلا مرحلہ اب جاکر مکمل ہوا ہے، جس میں تین رن ویز اور ڈیڑھ کروڑ اسکوائر فٹ ٹرمینل رقبہ شامل ہے۔