عالیہ بھٹ خود سے 27 سال بڑے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خوش
اگرچہ بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئنز کی عمر میں ہمیشہ سے ہی فرق رہا ہے اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی خود سے ایک سے ڈیڑھ دہائی کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے ہیں۔
تاہم جلد ہی وہ خود سے 27 سال چھوٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔
جی ہاں، سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم ’انشاء اللہ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے۔
’انشاء اللہ‘ میں جہاں پہلی بار عالیہ بھٹ اور سلمان خان ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں یہ فلم عالیہ بھٹ اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ بھی پہلی فلم ہوگی۔
یہی نہیں بلکہ اسی فلم کے ذریعے 20 سال بعد سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔اس فلم سے قبل سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ تھی جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔