دنیا

افغانستان میں دھماکے کے نتیجے میں 3امریکی فوجی ہلاک

کابل کے قریب بگرام کے فضائی اڈے پر نصب آئی ای ڈی کے دھماکے سے تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

افغانستان میں دھماکے کے نتیجے میں 3امریکی فوجی اور ایک کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا۔

نیٹو کی زیر سربراہی مشن نے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے قریب بگرام کے فضائی اڈے پر نصب آئی ای ڈی کے دھماکے سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: قطر: طالبان، افغان حکومتی نمائندوں سے ملاقات پر رضا مند

ان ہلاکتوں کے بعد رواں سال افغانستان میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 7 اور 2015 کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

گزشتہ ماہ افغانستان میں ایک آپریشن کے دوران امریکی فوج کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے تاہم امریکی فوج کے برعکس اس جنگ میں ہلاک ہونے والے افغانستان سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔

17سال سے زائد عرصے سے زجاری اس جنگ کے خاتمے امریکی حکام اور طالبان کے درمیان متعدد مذاکرات ہونے کے باوجود افغانستان میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایرانی ’پاسداران انقلاب‘ کو دہشت گرد قرار دے دیا

گزشتہ سال شروع ہونے والے ان مذاکرات کا نیا دور رواں ماہ ہی ختم ہوا ہے جس میں کچھ پیشرفت ہوئی تھی۔

نیٹو کی زیر سربراہی ریزولوٹ سپورٹ مشن 17ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے جس میں سے آدھے امریکی فوجی ہیں۔