رجب طیب اردوان کی شامی صورتحال پر بات چیت کے لیے روس آمد
روس سے ترکی جانے والی پائپ لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے سمیت دیگر معاشی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، ولادی میر پیوٹن
ترک صدر رجب طیب اردوان شام کی صورتحال پر بات چیت اور باہمی معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے روس پہنچ گئے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترک صدر کی میزبانی کی۔
واضح رہے کہ روس اور ترکی کے درمیان شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری ہے جہاں دونوں ممالک نے شمالی صوبے ادلب میں سیکیورٹی زون قائم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: روسی ساختہ دفاعی نظام کی خریداری: ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کردیا