لیبیا: طرابلس کے قریب لڑائی کے دوران 21 افراد جاں بحق
دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں جھڑپوں کے نتیجے میں انٹرنیشنل ائرپورٹ بھی تباہ ہوگیا ہے، ترجمان جی این اے فورسز
اقوام متحدہ کی جانب سے دو گھنٹے کے لیے جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود لیبا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں جنرل خلیفہ حفتر اور حکومتی فورسز نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ حکومت کا کہنا تھا کہ لڑائی میں 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور زخمی افراد کو علاقے سے نقل مکانی کے لیے دو گھنٹے کی جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود ‘کوئی جنگ بندی نہیں کی گئی’۔