امریکی فیشن برانڈ ’اجرک‘ کا ڈیزائن کاپی کرکے فروخت کرنے لگا
’اجرک‘ کے ڈیزائن کو چوری کرنے سے قبل فرانسیسی و برطانوی ڈیزائنر پشاوری چپل کا ڈیزائن بھی چوری کر چکے۔
گزشتہ ماہ 24 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ معروف فرنچ ڈزائنر کرسٹین لوبوٹن نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے پشاوری سینڈل کا ڈیزائن چوری کرکے انہیں نئے نام سے فروخت کرنا شروع کردیا۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ فرنچ ڈزائنر نے پشاوری سینڈل کے ڈزائن کی طرح تیار کردہ سینڈلز کا نام بھی ’عمران سینڈل‘ رکھا تھا۔
اس سے پہلے برطانوی ڈیزائنر سر پال اسمتھ کو بھی 2014 میں اس وقت تنازع کا سامنا ہوا جب انہوں نے پشاوری چپلوں کی نقل کرتے ہوئے 300 برطانوی پاﺅنڈ میں فروخت کیا اور ان کا نام رابرٹ رکھا۔
اوراب امریکی شہر نیویارک کے ایک فیشن ہاؤس کی جانب سے صوبہ سندھ کی ثقافت کا اہم جز رہنے والے ’اجرک‘ کا ڈیزائن کاپی کرکے اسی طرح کے ایک لباس کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔