رینجرز کی کراچی سے واپسی کی خبروں کی تردید
رینجرز کے دستے کراچی اور اندرون سندھ میں بدستور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان سندھ رینجرز
سندھ رینجرز نے صوبے بھر میں اندرونی سیکیورٹی کے فرائض میں تبدیلی سے متعلق غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر نشر کی جانے والی خبر کی تردید کردی۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اس طرح کی گردش کرنے والی خبر کو حقائق کے منافی قرار دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ رینجرز کے دستے کراچی اور اندرون سندھ میں بدستور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جناح کورٹس سے رینجرز ہیڈکوارٹرز کی منتقلی کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ
رینجرز کا کہنا تھا کہ اہم تنصیبات، غیر ملکی سفارتخانوں اور دیگر علاقوں میں سندھ رینجرز کے دستے بدستور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے فرائض میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔