گرمیوں میں بچوں کی نازک جلد کا خیال کیسے رکھیں؟
گرمیوں کی آمد آمد ہے یعنی اب آپ کے بچوں کی جلد کو پہلے سے زیادہ خیال کی ضرورت ہوگی۔
گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ بچوں کی جلد کے کئی مسائل بھی ساتھ لاتا ہے اس لیے ممکن ہے کہ نئے والدین پریشان ہوں کہ بچوں کی جلد کا خیال کس طرح رکھا جائے؟
بچوں کی جلد گرمیوں سے زیادہ متاثر نہ ہو اس کے لیے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر جلد کی حفاظت سے متعلق مخصوص عمل دہرانا ہوگا۔
مزید پڑھیے: وہ 5 وجوہات جن کے باعث بچے جھوٹ بولتے ہیں
درجہ حرارت میں زبردست اضافہ بچوں میں بے چینی اور پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ گرمیوں کے دوران عام طور پر ہیٹ ریش (جلد پر سرخی مائل دانے)، ڈائپر ریش، جلد کی خشکی اور گرمی دانوں کی شکایت کی جاتی ہے۔ بچوں کی جلد بہت ہی پتلی اور نازک ہوتی ہے، پسینے سے بند مساموں کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، یا اس سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
بچے جلد کے مسائل سے زیادہ پریشان نہ ہوں اس کے لیے آپ ڈاکٹر کی تجویز کردہ مصنوعات کا استعمال کریں اور جلد کی نمی برقرار رکھیں، اسے خشک نہ ہونے دیں اور جلد کی ضروریات کا خاص رکھیں۔
ہم آپ کو اس تحریر میں چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے گرمیوں میں بچوں کی جلد کا بہتر انداز میں خیال رکھا جاسکتا ہے۔
جلد کو ترو تازہ کرنے کے لیے نہلانا
بچوں کی جلد سے پسینہ دُور کرنے اور جلد کو صاف رکھنے کا ایک بہترین طریقہ بچوں کو نہلانا ہے۔ گرمیوں کے دوران گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی استعمال کریں۔ بچوں کی جلد ترو تازہ کرنے کے لیے آپ ایسے صابن یا واش لوشن کا انتخاب کرسکتے ہیں جن میں نیم جیسی مختلف جڑی بوٹیوں کا عرق شامل ہو۔ نیم بچے کی جلد کے تحفظ کے لیے کافی مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر نہانے سے متعلق مصنوعات میں تربوز کا عرق شامل ہو تو اس سے بچے کی جلد کو ٹھنڈا اور ترو تازہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
لوشن کا استعمال
آپ ایلوویرا، نٹ گراس کے تیل اور سرسوں کے تیل جیسے قدرتی اجزا کی خصوصیات کے ساتھ دستیاب کلامائن لوشن کا استعمال کریں۔ ایلوویرا بچے کی جلد کی خشکی ختم کرنے میں مدد کرتا ہے، نٹ گراس کا تیل باریک دانوں کی شدت کو کم کرتا ہے، جبکہ سرسوں کا تیل خارش اور کھجلی میں کمی لاتا ہے۔