انتظار ختم، جنوبی کوریا اور امریکا میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف
موبائل فونز نیٹ ورک پر جدید ترین فائیو جی ٹیکنالوجی کی تیاری کافی عرصے سے جاری تھی اور اس حوالے سے متعدد کمپنیوں نے موبائل فونز بھی بنانا شروع کردیے تھے۔
جنوبی کوریا، امریکا، چین و جاپان سمیت دیگر ممالک فائیو جی ٹیکنالوجی پر بیک وقت کام کر رہے تھے۔
امریکا اور جنوبی کوریا اس ٹیکنالوجی پر کام میں دیگر ممالک سے آگے تھے اور امریکا کی جانب سے تو اس ٹیکنالوجی کو 2018 کے آخر تک متعارف کرانے کا اعلان بھی کردیا گیا تھا۔
تاہم امریکا سمیت دیگر ممالک 2018 تک فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں ناکام رہے۔
لیکن اب بیک وقت جنوبی کوریا اور امریکا نے دنیا کی اس تیز ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کرادیا۔
تاہم دونوں ممالک کی جانب سے ایک ہی دن میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے جانے پر تنازع بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2019 فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کا سال
امریکی کمپنیوں اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پہلے ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔